پھلہ(وول نیٹ ورک) تحصیل لورہ کے گاوں پھلہ کے رہائشی پی ایس ٹو ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد ظفر الرحمن جن کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا تھا ان کا نماز جنازہ آبائی گاوں پھلہ میں ادا کر دیا گیا

نماز جنازہ میں ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات خان،سمیت پولیس افسران ،جوانوں،عمائدین علاقہ سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔مرحوم ایبٹ آباد پولیس کا ایک اہم اثاثہ تھے اور ساتھ ہی انتہائی نفیس انسان کے طور پر جانے جاتے تھے

مرحوم ظفر الرحمن کے بچوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے کہا کہ ظفر الرحمن ہمارے محکمے کا اہم اثاثہ تھے انکی کمی کسی صورت پوری نہیں ہو سکتی ۔محکمہ پولیس مرحوم کے ورثاء کے ساتھ ہے ۔

علاوہ ازیں مرحوم کے گھر تعزیت کرنے والوں کا تانتا ہے ۔ہر شخص مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کر رہا ہے ۔واضح رہے کہ مرحوم ظفر الرحمن نے ہمیشہ فرض شناسی اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دہیے اور بالخصوص آبائی علاقہ تحصیل لورہ سے ان کے دفتر میں جانے والے کسی شخص کو مایوس نہیں لوٹایا ہے ۔۔۔وول نیٹ ورک