مکھنیال(وول نیٹ ورک)تھانہ مکھنیال کی کاروائی نوری آبشار پر آنے والے سیاحوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار، واردات میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل، اسلحہ اور لوٹی گئی رقم برآمد۔تفصیلات کے مطابق نوری آبشار پر روالپنڈی سے سیر و تفریح کے لئے آئی ہوئی فیملی کو تھانہ مکھنیال کی حدود ٹیال روڈ پر روک کر اسلحہ کی نوک پر لوٹنے اور جبری پُل پر مرغیوں کی سوزوکی کو اسلحہ کی نوک پر رُوکنے کے 2 واقعات رونما ہوئے۔ جس پر مدعیاں کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔

واقعات کو نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ڈی ایس پی خانپور ابرار خان، ایس ایچ او تھانہ مکھنیال راجہ ممتاز ترک اور تفتیشی افسران کو مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کرنے اور سیاحوں سے لوٹی گئی رقم و دیگر اشیاء کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے۔ ایس ایچ او اور انچارج شعبہ تفتیش تھانہ مکھنیال نے ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کے لئے جدیدسائنسی و تکینکی بنیادوں، اپنے ذرائعے کی معلومات کی مدد سے عادی جرائم پیشہ افراد اور مشتبہ گان کو بھی تھانہ میں لاکر انٹاروگیٹ کیا۔ دوران انٹاروگیشن طیب ارشد ولد محمد ارشد سکنہ کرہکی نے اپنے دیگر ساتھیوں محمد نواز ولد اکبرخان، رحمان ولد محمد جان اور محسن ولد حکمداد ساکنان کرہکی کے وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزم طیب ارشد کو مقدمات میں حسب ضابطہ گرفتار کرتے ہوئے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ چھیننی گئی رقم مبلغ 40 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 02 عدد پستول اور 02 موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔