سپوت ہری پور! قاضی عبدالواحد اصغر نےمسجد نبویﷺ سے حفظ القرآن میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

مدینہ المنورہ(وول نیٹ ورک) ہزارہ کا اعزاز!قاضی عبدالواحد اصغر نےمسجد نبویﷺ سے حفظ القرآن میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔تفصیلات کے مطابق سپوت ہری پور قاضی عبدالواحد اصغر نے مسجد بنوی ﷺ سے حفظ القرآن میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے سبز ہلالی پرچم کو سر بلند کر دیا ۔

قاضی عبدالواحد اصغر ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول پھرہالہ قاضی طاہر کے چھوٹے بھائی ہیں ۔اس عظیم کامیابی پر مبارکبادوں کا تانتا بندھا ہے بلاشبہ قاضی عبد الواحد اصغر نے عظیم ٹائیٹل اپنے نام کرکے ہزارہ بھر بالخصوص اور بالعموم پاکستان بھر کا نام روشن کیا ہے ۔اللہ کریم انکی اس کاوش کو قبول فرمائے آمین۔۔۔۔۔وول نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں