کراچی(وول نیٹ ورک)
ہزارہ موومنٹ کراچی ریجن کا اہم اجلاس مورخہ 20جون ، بروز ہفتہ شام 5بجے پارک ایونیو تھرڈ فلور میں منعقد ہوا اجلاس میں نو منتخب تنظیم کے عہدیداران نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں ہزارہ موومنٹ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور ہزارے وال قوم کے حقوق اختیارات اور شناخت کی جدوجہد میں تیزی لانے پر اتفاق کیا کراچی ریجن کے صدر اجمل میر کی جانب سے بلائے گئے اجلاس نے کراچی میں بسنے والے ہزارے وال قوم میں نئی امنگ پیدا کی جسے کبھی ماند نہیں پڑنے دیں گے۔ اس انتہائی اہم اجلاس میں ہزارہ موومنٹ کے مرکزی چیئرمین اسد جاوید خان نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہزارہ کاز کے لیئے ہمارے شہداء کے خون کو فراموش کرنے والے اسمبلی فلور پر منہ بند کیئے بیٹھے ہیں اسد جاوید خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیئے آئینی کمیٹی تشکیل دے تاکہ جلد از جلد صوبہ ہزارہ کا قیام ممکن ہو سکے۔ اسد جاوید خان نے کراچی ریجن کی تمام نو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہزارہ کے آٹھوں اضلاع کے 80 لاکھ سے زائد ہزارے وال قوم کے حقوق اختیارات اور شناخت کی جدوجہد پر ثابت قدم رہنا ہے۔ قبل ازیں مشاورت سے کراچی ریجن کی تنظیم کے اہم عہدیداران کا اعلان کیا گیا جس میں اجمل میر صدر کراچی ریجن، اعجاز احمد جدون جنرل سیکریٹری، نعمان بشیر تنولی آرگنائزر کراچی ریجن، فراست سعید نائب صدر، مبشر احمد نائب صدر اول، رحمت شیر نائب صدر دوئم، نوید عباسی میڈیا/ پریس سیکریٹری کراچی ریجن منتخب ہوئے۔ مقررین نے مرکزی چیئرمین اسد جاوید خان کی قیادت میں ہزارہ موومنٹ کو فعال و منظم کرنے پر اتفاق کیا تمام نو منتخب کابینہ نے مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیمی سرگرمیوں کو فعال بناتے ہوئے جلد از جلد کراچی ریجن کے تمام اضلاع کی تنظیمیں مکمل کرنے اور حلف برداری تقریب کے انعقاد کا بھی اعلان کیا