اسلام آباد:سردار رجب علی خان و سردار ساجد علی خان کے چھوٹے بھائی سردار عابد علی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سردار عابد علی زخمی ہو گے ہیں جس کے فوری بعد انہیں شفا انٹرنیشنل ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ان کی گاڑی پر 9 گولیاں فائر کی گئیں ۔الحمد اللہ سردار عابد علی خطرے سے باہر ہیں ،پولیس تھانہ سہالہ کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے ،سردار رجب علی خان نے کہا ہے کہ سردار عابد علی کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے اہلیان علاقہ سے دعاوں کی اپیل ہےواضح رہے کہ سردار عابد علی انتہائی ملنسار طبعیت کے مالک ہیں ان کے مطابق انکی کسی سے دشمنی بھی نہیں ہے ،پولیس کی ٹیمیں مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہیں،سردار عابد علی پر فائرنگ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح علاقہ بھر میں پھیل گئی ،اہلیان لورہ نے اس پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور انکی صحت یابی کے لیئے دعا کی۔۔۔وول نیوز نیٹ ورک۔۔۔

VOL NEWS NETWORK has done a tremendous job while bringing the local matters of public interest on the tables of public officials. THANKS VOL NEWS NETWORK