سانحہ ماڑی دس سالہ معصوم عدنان کا بے دردی سے قتل ، پورے علاقے کی فضاء سوگوار، عوام میں خوف و ہراس برقرار

لورہ (وول نیٹ ورک) سانحہ ماڑی دس سالہ معصوم عدنان کا بے دردی سے قتل ، پورے علاقے کی فضاء سوگوار، عوام میں خوف و ہراس برقرار

صدر جے آئی یوتھ تحصیل لورا قاصد عباسی نے گزشتہ روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ تھانہ ناڑہ کے علاقے میں ماڑی میں سا سالہ معصوم عدنان کے قتل میں ملوث دیگر ملوث ملزمان کو بھی فل فور گرفتار کیا جائے اور انکو کڑی سزا سنائی جائے ۔جماعت اسلامی یوتھ تحصیل لورا عدنان کے ورثاء کو یقین دلاتی ہے کے ہم اس ظلم کے خلاف مقتول کے گھر والوں ساتھ کھڑے ہیں ۔ ہم ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے دو ملزمان کو گرفتار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کے مجرموں کو سخت سزا سنائ جائے تاکہ کوئی اور عدنان اسطرح ظلم کی بھینٹ نہ چڑھے۔ جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ تحصیل لورا عثمان چوہدری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڑی میں دس سالہ معصوم عدنان کے بے دردی سے قتل کے بعد پورے علاقے کی فضاء سوگوار ہے، عوام میں خوف و ہراس برقرار ہے ، بچے سکول جانے سے کترا رہے ہیں ، والدین اور خصوصا خواتین بھی اپنے بچوں کے حوالے سے پریشان دکھائی دیتے ہیں، علاقے سے خوف وہراس ختم کرنے کے لیے پولیس اور علاقہ عمائدین اپنا کردار ادا کریں اور آئیندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ عثمان چوہدری نے تھانہ ناڑہ پولیس سے مطالبہ کیاکہ کیس کی مضبوط پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دی جائے تاکہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں