لورہ(وول نیٹ ورک) ایس ایچ او لورہ و ٹریفک وارڈنز لورہ کی کاروائی ،کمشن موٹرسائیکلسٹ شنکجے میں آ گے ۔متعدد تھانے میں بند

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او لورہ کیڈٹ محمد نواز خان کی زیر نگرانی ٹریفک سٹاف لورہ بازار کا کمسن۔ بغیر ہیلمٹ۔بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں متعد موٹر سائیکل تھانے میں بند کر دئیے گئے،پولیس وارڈنز نے ہدایت کی ہے کہ موٹر سائیکل سوار دوران ڈرائیونگ لائسنس ہیلمٹ اور ضروری کاغذات اپنے پاس رکھیں
بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں خاص کر سٹوڈنٹ کو وارنگ دی گئی آج کے بعد کوئی بھی بغیر ہیلمٹ اگر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پایا گیا اس کا موٹر سائیکل تھانے میں بند کر دیا جائے گا قانون کی پاسداری کر کے مذہب شہری ہونے کا سبوت دیں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کریں ٹریفک پولیس