لورہ(وول نیٹ ورک)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کا تھانہ لورہ کا دورہ معززین علاقہ، منتخب عوامی نمائیندگان، علماء کرام، ڈی آر سی و پی ایل سی ممبران سے ملاقات، لورہ بازار کا دورہ،
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے تحصیل لورہ کا دورہ کیا اس موقع پر تھانہ لورہ میں معززین علاقہ، علماء کرام، عوامی نمائیندگان، ممبران ڈی آر سی و پی ایل سیز، سے ملاقات کی ڈی ایس پی بشیر خان، ایس ایچ او لورہ بھی ہمراہ موجود تھے۔

خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ یہاں آنے کا مقصد براہ راست علاقے کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا اور انہیں آپ کی دہلیز پر حل کرنا ہے لورہ ایک پر امن علاقہ ہے جرائم کی شرح ایبٹ آباد کے دیگر علاقوں کی نسبت کم ہے دیگر مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے ایبٹ آباد پولیس نے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی آر سی لورہ کا قیام عمل میں لایا جس کے بہترین نتائن حاصل کیے جا رہے ہیں اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں علاقے کی عوام کے مسائل کے حل کے لیے جس طرح ڈی آر سی اپنا بھرپور کردار نبھا رہی ہے اسی طرح پبلک لیزان کونسلز کے ممبران کا کردار بھی نہایت اہم اور ضروری ہے آپ لوگ پولیس کے آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں

اس کے علاوہ علاقے میں امن و امان کے قیام، منشیات فروشوں، قبضہ مافیا یا دیگر کسی بھی حوالے سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون اپنا رستہ لے گا میری ڈی ایس پی اور ایس ایچ او لورہ کو اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں علاقے کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے حوالے سے قانون ہر صورت اپنا رستہ لے گا۔ جبکہ ڈی ایس پی حویلیاں مہینے میں دو بار تھانہ میں عوام کے مسائل سنے گے ڈرائیونگ لائسینس وہیکل آمدہ جمعہ کو تھانہ لورہ میں عوام کے لائسینس کے ابتدائی پراسس کے لیے آئے گی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ فیک آئی ڈیز کے زریعے انتشار پھیلانے والوں کے حوالے سے جلد ایف آئی اے حکام سے بات چیت کی جائے گی۔

تحصیل لورہ کے دورے کے دوران ڈی پی او ایبٹ آباد نے تھانہ لورہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات دی جبکہ لورہ بازار کے دورے کے دوران عوام اور تاجر برادری سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔