گوجرانوالہ(وول نیٹ ورک) ٹیپ بال کا ملکی تاریخ کا بڑا ایونٹ مارخور چمپین ٹرافی کا میدان سجنے کو تیار ہے آج ہفتہ کو گوجرانوالہ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب منعقد ہو گئی جبکہ عدیل قیصر عباسی کی اونرشپ میں ایم سی سی کے پی کے ٹائیگرز کا قافلہ گرجرانوالہ پہنچ چکا ہے جس میں ٹیم کیساتھ ساتھ تحصیل لورہ سے بڑی تعداد میں تماشائی بھی شامل ہیں

ایم سی سی کےپی کے ٹائیگرز اپنا پہلا میچ سپورٹس کیسٹر کے ساتھ کھیلے گی جو کہ رات 10 بج کر 20منٹ پر شروع ہوگا ۔مارخور چمپین ٹرافی کے تمام میچز جیو سپر پر برائے راست نشر ہونگے ۔ایم سی سی کے پی کے ٹائیگرز کے سکواڈ میں نمایاں کھلاڑی شامل ہیں جسکی وجہ سے تحصیل لورہ بھر میں بالخصوص اور خیبر پختونخواء میں بالعموم خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے

سوشل میڈیا میں ایم سی سی کے پی کے ٹائیگرز کی سپورٹس میں مختلف پوسٹیں لگائی جا رہی ہیں جبکہ کھلاڑیوں کو گراونڈ میں حمایت دینے کے لیئے تماشائیوں کی خاصی تعداد بھی پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں پہنچ چکی ہے ۔

ایم سی سی کے پی کے ٹائیگرز کے کپتان تحصیل لورہ کے معروف کھلاڑی ہمایوں شاہ ہیں جبکہ دیگر سکواڈ میں طاہری پنڈی ،فرہاد ابدالی،ممران خان،سرمد حمید،باسط پشاور،صغیر خان،سجاول ریاض،حاجی مانی،محمد یاسین،حمزہ خان اور خوشحال خان شامل ہیں ۔۔وول نیٹ ورک