ڈی پی او ایبٹ اباد نے متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے

ضلعی پولیس سربراہ جاوید اقبال نے ایبٹ آباد کے مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے حوالے سے احکامات جاری کر دیے ۔
انسپکٹر نزیر خان انچارج انوسٹگیشن ونگ تھانہ سٹی سے ایس ایچ او تھانہ سٹی ، سب انسپکٹر نادر خان تھانہ سٹی سے ایس ایچ او تھانہ مانگل ، سب انسپکٹر شہریار احمد تھانہ مانگل سے پولیس لائن، سب انسپکٹر گلنواز خان ایس ایچ او تھانہ لورہ سے ایس ایچ او تھانہ ڈونگاگلی ،انسپکٹر ریاض خان پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ لورہ ، سب انسپکٹر سردار واجد ایس ایچ او تھانہ ڈونگاگلی سے ایس ایچ او تھانہ میرپور اور سب انسپکٹر کیڈٹ عبدالغفور قریشی تھانہ میرپور سے پولیس لائن تعنیات کر دیا گیا۔۔۔وول نیوز نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں