تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن لورہ کی جانب سے سٹریٹ لائٹس کو آپریشنل کرنے کا عمل سست روی کا شکار

لورہ(اصغر چوہدری)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن لورہ کو روشنیوں کا شہر بنانے میں ناکام نظر آتی ہے تاحال سابق ٹی ایم او ملک فراست اعوان کے دور میں لورہ بازار میں لگائی جانے والی سٹریٹ لائٹس کو آپریشنل نہیں کیا جا سکا ہے جبکہ ان سٹریٹ لائٹس کی تنصیب پہلے ہی ملک فراست اعوان مکمل کروا چکے تھے۔ٹی ایم اے ذرائع کے مطابق ان سٹریٹ لائٹس کو بجلی کا کنکشن تاحال میسر نہیں آ سکا ہے ۔واضح رہے کہ ٹی ایم اے لورہ سٹریٹ لائٹس اور ویٹنگ شیڈ کی تنصیب کا ٹھیکہ پہلے ہی دے چکی ہے البتہ انہیں آپریشنل کرنے کا عمل سست روی کا شکار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں