بٹ گرام(وول نیٹ ورک) ڈی پی او بٹگرام طارق محمودکا اپنے محکمے میں میرٹ کی بالادستی کے لیے سخت فیصلے,تین کانسٹیبلان اور ایک کلاس فور نوکری سے برطرف کر دہیے. تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے بٹگرام پولیس میں غیر قانونی طریقے سے اور قانونی تقاضے پورے نہ کرتے ہوئے بھرتی کئے جانے والے دو کنسٹیبلان ایک لیڈی کنسٹیبل اور ایک کلاس فور کو محکمہ پولیس سے برخاست کردیا برخاست کیے جانے والوں میں کانسٹیبل عالمزیب نمبر 468, کانسٹیبل بشیر نمبر 239 اور لیڈی کنسٹیبل نجمہ بی بی ضلع مانسہرہ جبکہ کلاس فور اظہار حسین ضلع نوشہرہ، شامل ہیں کو برطرف کیا گیا ہے. ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے کہا کہ ضلع بٹگرام پولیس میں ہر کام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے کیا جائے گا، اور ہر خلاف قانون کام کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی……
