دھرتی ماں پہ جان قربان کرنے والا ہری پور کا سپوت حوالدار میجر علی زمان پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

ہری پور(وول نیٹ ورک) ہری پور کا ایک اور سپوت مادروطن قربان پورے قومی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقہ میں سپرد خاک . پاک فوج کا حوالدار میجر علی زمان سکنہ بیڑ جوکہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جام شہادت نوش کر گیا جسکی نماز جنازہ گزشتہ روز آبائی قبرستان بیڑ میں ادا کی گئی

نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ تاجروں علمائے کرام اساتذہ عمائدین علاقہ کےعلاوہ زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نےشرکت کی اور مرحوم کےبلند درجات کےعلاوہ پسماندگان کےصبرجمیل کے لیے دعا بھی کی اس موقع پر پاک فوج کےچاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ہےقبر پر کیپٹن وقار اور صوبیدار میجر افتاب نے چیف آف آرمی سٹاف اور یونٹ کی طرف سے شہید علی زمان کی قبر پھولوں کی چادریں چڑہائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں