ماڑی پدرانہ حادثہ! دو روز سے بند روڈ یقین دھانی پہ کھول دیا گیا ،مطالبات پورے نہ ہوئے تو چھانگلہ گلی سے روڈ بن کیا جائیگا

ماڑی(وول نیٹ ورک)پدرانہ کے مقام پر دو روز قبل ہونے والے جیپ حادثے کے خلاف مقامی آبادی نے ماڑی پدرانہ روڈ پر اپنا احتجاج گزشتہ روز ختم کر دیا اس موقع پر مقامی ارکان اسمبلی کے خلاف سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مقامی آبادی نے کہا کہ اس سے قبل چھ حادثے رونماء ہو چکے ہیں ہمیں ہمیشہ لولی پاپ دیا جاتا ہے

ہم ابھی اپنا احتجاج ختم کر رہے ہیں تاہم ہمارا روڈ کا مطالبہ پورا نہ ہوا تو چھانگلہ گلی سے روڈ بند کیا جائیگا ۔مقامی آبادی کے احتجاج میں دیگر قرب و جوار کے گاوں کی آبادی بھی شامل تھی جس میں تھبہ ،ماڑی،چنالی،نگری ٹوٹیال،تریمین،کنگڑہوتر،کہیان،بھینگڑہ،نوشہرہ،ٹوپلہ،زیارت معصوم ،پدرانہ،تاجوال سمیت دیگر علاقے شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں