ایس ایس پی ٹریفک کا ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کادورہ ! مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے

ایبٹ آباد (وول نیٹ ورک)
ایس ایس پی ٹریفک کا ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کادورہ
ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ایبٹ آباد ٹریفک وارڈن پولیس کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے


تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ہزارہ میر ویس نیاز کی ہدایات پر ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کا ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی ڈاکٹر طاہر عرفان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر محمد نعیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر حسن جہانگیری، رجسٹرار افتخار حسین، اے ایس پی ڈاکٹر خدیجہ عمر اور ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر سید فاروق شاہ بھی موجود تھے۔


ایبٹ آباد ٹریفک پولیس اور ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے جس کی بنا پر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کو خصوصی اپلیکیشن بنا کر دے گئی جس سے مستقبل میں عوام الناس کو ڈرائیونگ لائیسنس کے اصول، ٹریفک کے دیگر معاملات اور آن لائن شکایات درج کرانے میں آسانی ہوگئی۔اس کے علاوہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آباد ٹریفک وارڈن پولیس کے عملے کو مختلف امور میں ٹریننگ دے گئی جبکہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباہ و طلبات ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ انٹرن شپ میں بھی حصہ لیں گئیں اور ٹریفک آگائی کی تعلیم کے سلسلے میں ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر مختلف سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں باہمی معاونت سے کام کرے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں