مری!ایکسپریس وے کے تاجروں و مقامی آبادی کے خلاف نوٹسز!سول سوسائٹی مری ڈٹ گئی

مری (عبدالحمید عباسی) مری ایکسپریس وے پر کاروبار کر نے والوں اور یہاں کے رہائشیوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جاسکتی ٹی ایم اے مری عرصہ دراز سے جمع کرائے گئے نقشے منظور کرنے کے بجائے یہاں کے کاروباری مراکز کو بلاجواز نو ٹسس دینا بند کرے این ایچ کی طرف سے دونوں اطراف بنائے جانے والے ضابطہ پر سختی سے عمل کر رہے ہیں لیکن ان کی تحہ کردہ حدود کے باہر کسی قسم کی کوئی پابندی نا قابل برداشت ہے یہ بات مری ایکسپریس وے پر ایک اہم اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سابق تحصیل نا ظم خورشید عباسی سابق صدر مرکزی انجمن تاجران مری عبدالحمید عباسی ایکشن کمیٹی ایکسپریس وے کے نمائندوں ضیاء عباسی کامران عباسی بابو فیاض عباسی راشد گلفراز عباسی طفیل اخلاق ساجد عباسی خضر عباسی جاوید عباسی اور دیگر نے اپنے خطاب کے دوران کی ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور یہاں کے رہائشیوں اور کاروباری حلقوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے این ایچ اے کی طرف سے یہاں پر غیر قانونی طور پر باڑ لگانے کا منصوبہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ہم ایم این اے صداقت عباسی اور ایم پی اے لطاسب ستی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر نوٹس لے کر ہمارے اوپر لٹکتی ہوئی تلوار کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کروائیں بصورت دیگر ہم سخت تریں اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گئے سترہ میل سے لیکر لوہر ٹوپہ تک ہزاروں خاندان اپنی روٹی روزی کمانے میں۔مصروف ہیں اور سڑک کے دونوں افراد اربوں روپے کی انوسٹمنٹ کر چکے ہیں جنہیں اب ہراساں کرنے کا سلسلہ بند ہوناچاہئے اس موقع پر انجمن تاجران کے رہنماوں نے انہی ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی اہم اجلاس کا انعقاد ایکسپریس وے کی ایکشن کمیٹی کی طرف سے بلایا گیا تھا جس میں ایکسپریس وے کے دونوں اطراف کاروباری حلقوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں