پاک چائنہ فرینڈ شپ کی علامت ایوب پل بیٹھ گیا. ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

حویلیاں (وول نیٹ ورک رپورٹ /اصغر چوہدری) شاہراہ ریشم کا تاریخی “ایوب پل”بیٹھ گیا, ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند, شہریوں سے متبادل راستہ اختیار کرنے کی اپیل. تفصیلات کے مطابق شاہراہ ریشم پر ہری پور و حویلیاں کے درمیان ندی دوڑ پر قائم تاریخی ایوب پل مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث گزشتہ رات کی شدید بارشوں کی تاب نہ لاسکا اور بیٹھ گیا جس پر علی الصبح پولیس نے ہنگامی طور پر پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا,

واضح رہے کہ پاک چائنہ فرینڈ شپ میں اس پل کا اہم کردار رہا ہے یہاں سے شاہراہ ریشم پر سفر کرکے چین تک جایا جاتا تھا جبکہ ہزارہ کے دیگر اضلاع سمیت گلگت بلتستان کے لیے بھی یہی روٹ اختیار کیا جاتا تھا, سابق فیلڈ مارشل ایوب خان نے اس پل کی تعمیر کروائی تھی… وول نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں