حویلیاں ( وول نیٹ ورک ) ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 37 سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے حلقے کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ میرے حلقہ پی۔کے 37 کے اندر گزشتہ طوفانی بارش سے درجنوں علاقوں کی سڑکیں سیفٹی وال پل بارش کے طوفانی سیلاب کی نظر ہو گئی ہیں پی کے 37کو حکومت آفت زدہ قرار دیکر ہنگامی فنڈ جاری کرکے ان علاقوں کے عوام کے نقصانات کا ازالہ کرے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کی طوفانی بارش ہونے نقصانات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار اورنگزیب نلوٹھ نے کہا طوفانی بارشیں قدرتی آفت ہے اس موقع پر انھوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے حلقے گلیات لوہر گلیات سرکل حویلیاں میں سب سے زیادہ طوفانی بارش سے نقصانات ہوئے ہیں حویلیاں ایوب پل بیٹھ گیا ہے کالومیرا نوشہرہ کا واحد رابطہ پل بارش کے طوفانی سیلاب میں مکمل طور پر بہہ گیا رجوعیہ روڈ اور دیگر علاقوں جن زیادہ تر گلیات لوہر گلیات کی سڑکوں کی سیفٹی وال بری طرح متاثر ہوئی ہیں انکے لیے صوبائی حکومت جلد از جلد سکمیں دیے تاکہ ان علاقوں کے عوام اپنی معمول کی زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں ممبر صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھ نے مطالبہ کیا ہے کہ جن لوگوں کے نقصانات ہوئے ہیں انھیں سروے کروا کر امداد کی جائے انھوں ایوب پل کے حوالے سے کہا کہ یہ پل انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس کے نیچے مضبوط طریقہ کار کے مطابق کام کروایا جائے نوشہرہ چمبہ پل سے وابستہ ہزاروں افراد ہیں اور واحد رابطہ پل ہے اسے ہنگامی بنیادوں پر تیار کرنا انتہائی ضروری ہے
