لورہ(وول نیٹ ورک) اے ایس پی یو ٹی ایبٹ آباد خدیجہ عمر کا قائد پوسٹ گریجویٹ کالج لورہ کا دورہ،ایس ایچ او لورہ کیڈٹ محمد نواز بھی ہمراہ تھے۔کالج انتظامیہ نے پرتپاک استقبال کیا ۔تفصیلات کے مطابق قائد پوسٹ گریجویٹ کالج لورہ میں تحصیل لورہ سے باہر کی شخصیات کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ،گزشتہ دنوں مختلف یونیورسٹیوںکے اعلیٰ حکام نے درسگاہ کا دورہ کیا تھا


جبکہ گزشتہ روز اے ایس پی ایبٹ آباد پولیس خدیجہ عمر نے کالج کا دورہ کیا اور کالج کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اس موقع پر انہوں نے مختصر خطاب بھی کیا ۔قائد پوسٹ گریجویٹ کالج لورہ تحصیل بھر میں منفرد مقام کا حامل ہے ۔۔وول نیوز