لورہ بازار میں خاتون کو قتل کرنے والا سفاک ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار

راولپنڈی(وول نیٹ ورک)تھانہ لورہ پولیس کی بڑی کامیابی ،لورہ بازار میں خاتون کو قتل کرنے والا سفاک ملزم ڈرامائی انداز میں نامعلوم مقام سے گرفتار کر لیا ،ایس ایچ او لورہ کیڈٹ محمد نواز کی مسلسل کاوش بالاآخر بار آور ثابت ہوئی ۔جمعہ کو وول نیوز کو معتبر ذرائع نے بتایا کہ تھانہ لورہ پولیس نے سرفراز کالج لورہ کے باہر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے سفاک قاتل محمد اکرم ولد منظور احمد شناختی کارڈ نمبری 3130303442307 ساکن بستی پہواڑاں،ڈاکخانہ ٹھل وزیر رحیم یار خان جو کہ ایک خٖفیہ مقام پر چھپا بیٹھا تھا کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا ہے ۔وول نیوز کو بتایا گیا ہے کہ ملزم کی تلاش میں جدید ٹیکنیالوجی کا سہارا لیا گیا جس سے اسکی لوکیشن کو ٹریس کیا گیا ۔

ایس ایچ او لورہ کیڈٹ محمد نواز

ملزم کی لوکیشن معلوم ہونے کے بعد تھانہ لورہ پولیس نے ایس ایچ او لورہ کیڈٹ محمد نواز کی قیادت میں مکمل منصوبہ بندی کے تحت ملزم پر دھاوا بولا اور اسے کامیابی سے گرفتار کر لیا ۔

قاتل نے رکشے سے اتر کے گن تان رکھی ہے ۔۔

سفاک قاتل کو تعلق رحیم یار خان جیسے دور دراز علاقے سے ہونے کی وجہ سے بظاہر پولیس کی کامیابی کے امکانات نہ ہونے کے برابر تھے تاہم لورہ پولیس نے رازداری کو شرط رکھتے ہوئے ملزم کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھا اس حوالے سے میڈیا سے بھی اپیل کی گئی تھی کہ اس کیس کے حوالے سے میڈیا رپورٹ جاری نہ کی جائیں یا محتاط انداز اختیار کیا جائے تاکہ ملزم ہوشیار نہ ہو سکے ۔یہی وجہ ہے کہ وول نیوز نے اس کیس کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ کے بعد خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔

سفاک قاتل

تحصیل لورہ کے مرکزی بازار میں ہونے والے اس گھناونے واقع نے علاقے میں خوف و ہراس کی ایک فضا پیدا کر رکھی تھی تاہم پولیس کی اس کامیابی کے بعد بڑی حد تک علاقے سے بے چینی ختم ہونے کا امکان ہے

گولی لگنے کے بعد خاتون موقع پر ہی جاں بحق

ملزم کے خلاف قتل کی سنگین دفعات کےتحت مقدمہ پہلے ہی درج ہو چکا ہے ،پولیس تفتیش میں مزید انکشافات متوقع ہیں ،وول نیٹ ورک امید کرتا ہے کہ سفاک ملزم جلد ہی کیفر کردار تک پہنچے گا ۔مزید براں وول نیٹ ورک اہلیان تحصیل لورہ کی جانب سے ڈی پی او ایبٹ آباد و تھانہ لورہ پولیس کے ایس ایچ او اور جوانوں کو مباکباد پیش کرتا ہے کہ ناممکن کام انہوں نے محنت سے ممکن کر دیکھایا ۔

قاتل کے گولی مارنے سے قبل خاتون بھاگتے ہوئے گر پڑی

قبل ازیں بھی قتل کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کیڈٹ محمد نواز کی قیادت میں لورہ پولیس کی ٹیموں نے تحصٰیل لورہ کے داخلی و خارجی راستوں پر مختلف راتوں تک پہرے دہیے تھے تاکہ ملزم چالاکی سے حدود پار نہ کر جائے واضح رہے کہ اس ملزم کی گرفتاری میں ڈھیری کیالہ کے انجم زہید عباسی اور راہی کے اظہار عباسی کا اہم کردار رہا ہے ۔۔۔رپورٹ اصغر چوہدری فار وول نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں