بٹگرام! منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم تشکیل

آئی جی پی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری صاحب کے منشیات سے پاک خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق ڈرگ مافیا، منشیات بالخصوص آئس کیخلاف ضلع بٹگرام میں بھی نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم (NET) تشکیل دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان کی سربراہی میں بٹگرام پولیس نے ڈرگ مافیا، منشیات بالخصوص آئس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنےکیلئے نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم (NET) تشکیل دی۔ NET ٹیم میں (01) ڈی ایس پی، (02) سب انسپکٹرز، (04) ہیڈ کانسٹیبلز اور (08) کانسٹیبلز جس میں ڈی ایس بی سٹاف بھی شامل ہے۔ تمام آپریشنز کی نگرانی ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان خود کرینگے۔

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سراج خان کی قیادت میں مذکورہ ٹیم ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاون کریں گی۔ یہ سپیشل ٹیم جو کہ منشیات کی تدارک اور انسداد کیلئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ضلع بٹگرام کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے تشکیل کردہ نارکاٹکس ایریڈیکشن ٹیم ضلع بھر میں ڈرگ مافیا،منشیات اور بالخصوص آئس کے خلاف کارروائیاں کریں گی۔نارکاٹکس ایریڈیکشن ٹیم کو مقامی ایس ایچ اوز اور حساس اداروں کی مدد بھی حاصل رہے گی۔

ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے منشیات خصوصاً آئس کے مہلک نشے کے تدارک کیلئے تشکیل کردہ نارکاٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے اغراض و مقاصد اور اختیارات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے لعنت سے بچانا ہمارا اولین ہدف ہے، منشیات فروشی اور سمگلنگ میں ملوث ڈرگ مافیا کے بڑے ڈیلروں کے گرد گھیرا تنگ کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ڈی پی او بٹگرام نے ضلع بٹگرام کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے علمائے کرام،سول سوسائٹی،پبلک لیزان کونسلوں اور میڈیا نمائندگان کی خدمات بھی حاصل کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں