شہری اپنا مکان،عمارت کرایے پر دینے سے قبل کرایہ دار کے ساتھ تحریری معاہدہ کریں!ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان

بٹگرام(وول نیٹ ورک)ڈی پی او بٹگرام نے کہا ہے کہ شہری اپنا مکان،عمارت کرایے پر دینے سے قبل کرایہ دار کے ساتھ تحریری معاہدہ کریں اور معاہدے کی تصدیق شدہ کاپی کے ساتھ کرایہ دار کا مکمل کوائف متعقلہ تھانہ یا پولیس خدمت مرکز (PAL) آفس میں درج کروائیں۔ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان کی سربراہی میں کرایہ داری ایکٹ کے حوالے سے آج بروز ہفتہ اہم میٹنگ

ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری صاحب کے احکامات اور ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز صاحب کی ہدایت پر کرایہ داری ایکٹ کے تحت مہم شروع کر دی گئی ہے اس مہم کا مقصد کسی کو خوفزدہ کرنا نہیں بلکہ یہ ایک احتیاطی اقدام ہے تاکہ شہر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے ساتھ ساتھ مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کی جاسکے۔

ڈسٹرکٹ سیکورٹی ٹیم کو ٹاسک دیا گیا کہ ضلع بٹگرام کے حدود میں جہاں کہی بھی کرایہ دار ہو ان کی نشاندہی مقامی ایس ایچ اوز کو کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں