بٹگرام(وول نیٹ ورک) آئی جی ہزارہ میرویس نیاز صاحب کے احکامات اور ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان کی ہدایت پر ضلع بٹگرام میں جگہ جگہ سرچ اینڈ سٹرائک آپریشن،ناکہ بندیاں اور چھاپہ زنیوں کا آغاز۔

ایس ڈی پی او سرکل بٹگرام اورنگزیب خان کی نگرانی میں چائنیز کیمپس جہاں چائنیز رہائش پذیر ہے اس کے اردگرد اور وہ راستے جو تورغر ضلع کے ساتھ لگتے ہے ان مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائک آپریشن،چھاپہ زنیاں اور ناکہ بندیاں شروع کردی گئی ہیں۔

دوران سرچ اینڈ سٹرائک،ناکہ بندی اور چھاپہ زنیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،کئی مشکوک افراد گرفتار اور جن مالکان نے کرایہ داروں کی انٹری نہیں کی تھی ان کے خلاف (13) مقدمات (10) سیکورٹی ایکٹ کے تحت درج کیے۔