ایبٹ آباد (وول نیٹ ورک)
ٹریفک وارڈن پولیس کا جوان محمد ندیم مورخہ 24 جولائی 2021 کو بمقام شنگریلہ کراسنگ پر اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا عید کے موقع پر سیاحوں کی ریکارڈ آمد پر ٹریفک کو حکمت عملی کے تحت ڈائیورٹ کیا گیا VVIP موومنٹ کی وجہ سے گورنر ہاؤس جانے والی ٹریفک کو کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا اسی دوران پجارو نمبری 5868 جو ڈونگاگلی کی طرف سے آئی جس میں دو مرد اور ایک خاتون اکرام الحق عباسی ولد جاوید اقبال ، ابوبکر ولد محمد اکبر ، زوجہ اکرام الحق سوار تھے جنہوں نے روکے جانے پر ڈیوٹی پر مامور ٹریفک آفیسر ندیم کو تشدد کا نشانہ بنایا ، گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، پولیس آفیسر کی وردی بھی پھاڑ دی گئی گاڑی میں سوار خاتون نے ٹریفک وارڈن کے منہ پر تھپڑ برسائے اور لاتیں ماری ، جس پر ٹریفک وارڈن کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 353/186/506/337AI/337AFv کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق
عید کی تعطیلات کی وجہ سے قریب 50/60 ہزار کی تعداد میں گاڑیوں کی آمد پر ایبٹ آباد ٹریفک پولیس نے نہایت حکمت عملی سے وی آئی پیز کی نقل و حرکت سمیت سیاحوں کی سہولت اور آسانی کے لیے ٹریفک کی روانی کو جاری رکھا رش کے باوجود ٹریفک کی روانی میں خلل نہ آنے دیا گیا جس پر سیاحوں کی طرف سے ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا گیا ۔
