سیر غربی(وول نیٹ ورک) یونین کونسل سیر غربی کے گاوں سمبر میں دو معصوم بچوں سمیت تہرے قتل کیس کے مرکزی ملزم معین اصغر کی دوکان کی تلاشی, ایک عدد پستول, دو موبائل فونز برآمد, ملزم کی دوکان ختم, سامان قریبی عزیز کے حوالے, سامان کی فروخت سے ملنے والی رقم سے ملزم کے واجب ادا قرضہ کی ادائیگی کی جائیگی, اراکین کمیٹی و پولیس سمیت عمائدین علاقہ موقع پر موجود.

رکن کمیٹی جبرائیل عباسی کے مطابق گزشتہ روز سمبر تہرے قتل کیس کی پیروی کرنے کے لیے تشکیل پانے والی کمیٹی جسکی سربراہی سردار فضل ہادی خان کر رہے تھے بشمول جبرائیل عباسی, فیصل زمرد و دیگر اراکین کمیٹی کے پولیس تھانہ ڈونگا گلی نے ملزم کی دوکان گاوں سمبر کی تلاشی لی جس سے پولیس کو ایک عدد پستول اور دو عدد موبائل ملے ہیں

جبکہ کمیٹی اراکین و قوم کے فیصلے کیمطابق دوکان کو ختم کرتے ہوئے سامان اصغر عباسی کے بھائی کے حوالے کیا گیا ہے جس کی فروخت سے ملنے والی رقم ان قرض خواہوں کو دی جائے کی جنکا قرض ملزم و اسکی فیملی کے ذمہ تھا. واضح رہے کہ چند دن قبل گاوں سمبر میں ہونے والے تہرے قتل بالخصوص دو ننھے بچوں غازیان و ذیشان کے قتل نے علاقہ بھر میں کہرام بپا کر دیا تھا اور لوگوں میں سخت اشتعال پایا جاتا تھا تاہم عمائدین علاقہ نے کمال ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بااختیار کمیٹی تشکیل دی جس کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کو موقع پر ہی ہزاروں افراد کی موجودگی میں منظور کروایا گیا

ملزم نے گزشتہ روز عدالت میں اقبال جرم کر لیا ہے تاہم کمیٹی اراکین نے مقتول فیملی پر بوجھ ڈالے بغیر کیس پیروی کے تمام اخراجات خود برادشت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاکھوں روپے کا فنڈ قائم کر دیا ہے جس سے اس کیس کی پیروی کی جائیگی… وول نیٹ ورک