بٹگرام پولیس کی کاروائی! !بیوی کا قاتل،موٹر سائیکل و بکری چور اور خاتون کے قتل میں نامزد ملزمان گرفتار:ڈی پی او طارق محمود خان کی پریس کانفرس

بٹ گرام (وول نیوز ڈیسک) بٹگرام پولیس کی کاروائی موٹر سائیکل چور، غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق پولیس لائن بٹگرام میں ڈی پی او طارق محمود خان کی سربراہی میں پریس کانفرنس منعقد ہوئی جہاں ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان اور دیگر پولیس افسران و اہلکار موجود تھے اس موقع پر ڈی پی او طارق محمود خان نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ عرصے سے موٹر سائیکل چوری کی واردات رپورٹ ہو رہی تھی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بخت منیر اور سلیم کو پکڑ لیا جن کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل مکمل حالت اور دوسری موٹر سائیکل حصوں میں برآمد کر لی گئی ہے جبکہ تھانہ شملائی کی حدود میں بختیار نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کیا تھا اس کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ گمبٹ سیری میں عورت کے قتل میں نامزد ملزمان انور زیب، اشرف اور زبیر تینوں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ کوذہ بانڈہ کے حدود سے دو بکری چوروں کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے قبضے سے چوری کی دو بکریاں بھی برآمد کر لی گئیں آخر میں ڈی پی او طارق محمود خان نے میڈیا، علماء کرام اور عام عوام سے اپیل کی کہ محض شک کی بنا پر غیرت کے نام پر قتل سے گریز کریں کیونکہ ہمارے دین اسلام میں عورت کا افضل مقام ہے ایسا نہ ہو ناحق قتل سے ہم اپنی دنیا و آخرت تباہ کر بیٹھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں