راولپنڈی (وول نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو میں نور مقدم کے ملزم کو گولی مار دوں،نالہ لئی کی تعمیر خواب ہے جس دن پورا ہوا سیاست سے سبکدوش ہو جاونگا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کا مشن نالہ لئی کی تعمیر ہے اور نالہ لئی بنے گا تو ارد گرد کے لوگ سکون سے رہیں گے۔نور مقدم کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نور مقدم کیس کے ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے اور اگر میرا بس چلے تو نور مقدم کے قاتل کو گولی مار دوں۔ افغان سفیر کی بیٹی نے جن ٹیکسیوں میں سفر کیا ان کے ڈرائیوروں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں بہت پہلے کہہ چکا ہوں کہ ن سے ش نکلے گی۔ خطرات ہیں لیکن میں ڈرنے والا بالکل نہیں ہوں مجھ پر تین بار پہلے حملہ ہو چکے ہیں۔ ہم فائرنگ سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔
