لورہ(وول نیوز ڈیسک) محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے اور بین المسالک ہم آئینگی کے لیئے ڈی آر سی آفس لورہ میں اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت بالترتیب چیئر مین ڈی آر سی وسیم خان ایڈوکیٹ اور ایس ایچ او لورہ کیڈٹ محمد نواز نے کی

اجلاس میں ڈی آر سی لورہ کے اراکین سمیت عمائدین علاقہ ،سماجی راہنماء اور علماء اکرام نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں محرم الحرام میں علاقہ تھانہ لورہ میں بھائی چارے کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی نیز تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے ۔

اجلاس سے خطاب میں چیئر مین ڈی آر سی وسیم خان ایڈوکیٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تحصیل لورہ میں مثالی امن و امان بدستور قائم رہے ہمارا تعاون پولیس تھانہ لورہ کو حاصل رہے گا ۔۔ اس موقع پر ایس ایچ او لورہ کیڈٹ محمد نواز نے بھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی جانب سے ہر قسم کا تعاون فرائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔۔وول نیٹ ورل