لورہ(وول نیٹ ورک) محسن لورہ ڈاکٹر جہانگیر عباسی کی فیملی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ڈاکٹر رابعہ سعد شعبہ ریڈیالوجی میں “ایف سی پی ایس” کا امتخان پاس کرکے تحصیل لورہ کی پہلی خاتون ماہر الٹرا ساونڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر رابعہ سعد کا تعلق ڈاکٹرز فیملی سے ہے وہ ڈاکٹر جہانگیر عباسی کے صاحبزادے سکواڈرن لیڈر سعد جہانگیر عباسی کی اہلیہ ہیں ۔تحصیل لورہ کے شہریوں کو اب ماہر الٹرا ساونڈ کی خدمات ان کے گھر کی دہلیز پر میسر ہیں ڈاکٹر رابعہ سعد ہر اتوار کو آلاعظم ہسپتال لورہ میں بیٹھیں گئیں۔۔۔وول نیٹ ورک
