قوی آئر لائن نے کابل آپریشن تیز کر لیا, روزانہ پروازیں چلائی جائینگی. ترجمان پی آئی اے

اسلام آباد (اصغر چوہدری) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو نکالنے کیلئے فلائٹ آپریشن میں اضافہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیر 16 اگست کے روز 3 پروازیں کابل جائیں گی، یہ پروازیں پی آئی اے کے بیڑے کے سب سے بڑے جہاز بوئنگ 777 سے آپریٹ ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 900 کے قریب پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کا کابل سے انخلا کیا جائےگا.اس کے علاوہ پی آئی اے نے پاکستانی وزارت خارجہ کے توسط سے مزید خصوصی پروازوں کی اجازت بھی مانگی ہے۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کے مطابق انتظامیہ کئی ملکوں کے سفارت خانوں، بین الاقوامی کمپنیوں اور خبر رساں اداروں کی مدد کیلئے ان سے رابطے میں ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ کابل میں پی آئی اے کا عملہ فعال ہے اور بہادری و قومی جذبے سے سرشار ہوکر اپنا کام سرانجام دینے کے علاوہ پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کام کررہا ہے ۔جبکہ پی آئی ترجمان نے تمام پاکستانی شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پروازوں پر آنے کیلئے فوری طور پر پاکستانی سفارت خانے یا پی آئی اے کے کابل میں موجود عملے سے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں