کابل ائرپورٹ پر افراتفری, امریکی سفارتخانے نے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا

کابل(نیوز ڈیسک) کابل ایرپورٹ میں افراتفری, امریکی سفارتخانے نے الرٹ جاری کر دیا. غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق
کابل میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ کابل ایئرپورٹ میں سیکیورٹی کی صورت حال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے جہاں فائرنگ کی اطلاعات ہیں جبکہ امریکی فوجی اپنے عہدیداروں کےانخلا میں مصروف ہیں۔
امریکی سفارت خانے سیکیورٹی الرٹ میں کہا کہ ایئرپورٹ میں فائرنگ کی رپورٹس ہیں اس لیے ہم امریکا کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔
کابل کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ذرائع نے کابل ایئرپورٹ میں فائرنگ کی تصدیق نہیں کی۔
امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے اس سے قبل کہا تھا کہ سفارت خانے کا عملہ کمپاؤنڈ چھوڑ کر ایئرپورٹ کی طرف جارہا ہے کیونکہ طالبان کابل میں داخل ہوگئے ہیں۔
سفارت کاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایئرپورٹ منتقل کیا جارہا تھا جہاں امریکی فوجی اپنے شہریوں، مقامی اتحادیوں اور دیگر غیرملکیوں کی سیکیورٹی انجام دے رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں