لورہ(وول نیٹ ورک) اٹھویں محرم الحرام کا جلوس مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے اختتام پذیر ہو گیا, قانون نافذ کرنے والے اداروں, ٹی ایم اے لورہ کی جانب سے انتظامات کیے گئے ایس پی سردار جہانگیر نگرانی کرتے رہے.

تفصیلات کے مطابق آٹھویں محرم الحرام کا جلوس مرکزی امام بارگاہ لورہ سے برآمد ہو کے مقرر کردہ راستوں سے گزرتے ہوئے اختتام پذیر ہوا اس موقع پر ذاکرین نے واقعہ کربلاء ,نواسہ رسول صلی اللہ و علیہ و آلہ و سلم وشہادت اہلبیت رض کی قربانیوں پر روشنی ڈالی .

ٹی ایم اے لورہ نے پہلے ہی جلوس کے راستوں کی نشاندہی کر رکھی تھی جبکہ ایس پی سردار جہانگیر خان کی قیادت میں تھانہ لورہ و ایبٹ آباد پولیس کے جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے. ایس ایچ او لورہ کیڈٹ محمد نواز بھی موقع پر موجود رہے.