موبائل فون سروس حسب ضرورت بند کی جا ئےسیکورٹی اقدامات سے عوام کو تنگی نہ ہو،وزیرداخلہ شیخ رشید

 اسلام آباد()  محرم الحرام میں امن و امان کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لینےکے لئے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا  ہے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ خصوصی سیل عاشور کے دوران 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا۔ وزیر داخلہ نےقانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہےکہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔ امن امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ عاشور کے دوران موبائل فون سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے عوام کے جان مال کا خیال رکھا جائے؛ سکیورٹی اقدامات سے عوام کو تنگی ناں ہونے دی جائےوزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوااجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سمیت وفاقی سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی  اجلاس میں وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیااجلاس میں عاشورپرامن او امان برقرار رکھنے کے حوالے سے باہمی مشاورت سے حکمت عملی طے کی گئی وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت صوبوں کوامن وامان کیلئےتمام تکنیکی اور دیگرسپورٹ یقینی بنائے سیکرٹری دا خلہ نے بتا یا کہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی گئی ہےحساس علاقوں کی سکیورٹی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خصوصی اقدامات کیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں