قندھار(وول نیٹ ورک)
ملا عبد الغنی برادر کی 20 سال بعد افغانستان پہچنے کی تصویر منظر عام پر آ گئی زرائع کے مطابق طالبان کے قطر سیاسی دفتر میں موجود قیادت دوحہ سے ہنگامی طور پر قندھار پہنچی جہاں مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا
ملا عبد الغنی برادر نے قطر روانگی سے قبل قطری وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں افغانستان کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا. دوسری جانب طالبان ترجمان نے کہا ہے کہ افغان سرزمین امریکا سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی. افیون سمیت تمام منشیات کا خاتمہ کرینگے, خواتین کو تمام حقوق دیئے جائیں گے. ترجمان نے کہا کہ آزادی کے بعد کسی کے خلاف دشمنی پر مبنی پالیسی نہیں رکھتے, تمام مخالفین کو عام معافی دی ہے.
