میڈیا اتھارٹی بل کے خلاف احتجاج ! ایبٹ ۤباد کے صحافیوں کا قافلہ روانگی کے لیئے تیار

— ایبٹ آباد پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے ہونے والے احتجاجی دھرنے اور مظاہرے میں شرکت کے لئے ہزارہ بھر کے صحافیوں کا قافلہ ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی قیادت میں آج اسلام آباد روانہ ہو رہا ہے،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ملک بھر سے صحافی پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنا دیں گے، مجوزہ ایکٹ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کو پاکستان بھر کے صحافیوں،سول سوئٹی،مختلف سیاسی،مذہبی،سماجی تنظیموں نے مسترد کیا ہے،ایبٹ آباد پریس کلب سے بھی مانسہرہ،بٹگرام،حویلیاں،ہری پور کے صحافی آج قافلے کی صورت میں روانہ ہو ں گے،مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد شاہد چوہدری،صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق،صدر ایبٹ آباد یونئن آف جرنلسٹس سید طاہر شاہ،جنرل سیکرٹری عاطف قیوم اور سابق صدر و جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون نے احتجاجی دھرنے اور ریلی میں شرکت کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں