تھانہ سٹی ایبٹ آباد میں تعینات پولیس اہلکار محمد یوسف کی محکمہ سے ریٹائرمنٹ! اعزاز میں تقریب

تھانہ سٹی ایبٹ آباد میں تعینات پولیس اہلکار محمد یوسف کی محکمہ سے ریٹائرمنٹ پر تقریب کا انعقاد ، ڈی ایس پی کینٹ ، ایس ایچ او سٹی سمیت تاجر برادری کی تقریب میں شرکت
ڈسٹرکٹ پولیس کے اہلکار محمد یوسف نے محکمہ پولیس میں 40 سال 04 ماہ اور 13 دن اپنی خدمات سرانجام دیں سال 1981 میں پولیس فورس کا حصہ بنے اپنا لڑکپن ، جوانی سمیت زندگی کا قیمتی عرصہ عوام کی خدمت میں گزارا ۔
ریٹائرمنٹ پر ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب اور ایس ایچ او سٹی سردار واجد کی طرف سے تھانہ سٹی میں محمد یوسف کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایبٹ آباد ٹریڈ کے نمائیندگان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔تقریب کے دوران پولیس افسران اور جوانوں سمیت تاجروں کی طرف سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس اہلکار محمد یوسف کو یادگاری تحائف پیش کیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں