ایبٹ ۤآباد ! 32 منشیات فروش گرفتار،42 کلو چرس،7 کلو ہیروئن،ادھا کلو آئس برآمد

ایبٹ آباد (وول نیٹ ورک) ضلعی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رواں ماہ کے دوران 32 منشیات فروش گرفتار ، 42 کلو 388 گرام چرس ، 07 کلو 416 گرام ہیروئن ، آدھا کلو آئس اور 247 بوتل شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے ، نارکاٹکس ایرڈیکشن ٹیم NET کے تعاون اور تھانہ کی سطح پر منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران ایبٹ آباد پولیس نے رواں ماہ کے پہلے پندرہ دنوں میں 32 منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی جن کے قبضے سے 42 کلو 388 گرام چرس ، 07 کلو 416 گرام ہیروئن ، آدھا کلو آئس اور 247 بوتل شراب برآمد کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں