دوبئی:لورہ گھوڑا گلی روڈ کی تعمیر کے لیئے پردیسی بھی میدان میں کود پڑے ،حکومت وقت سے روڈ کی ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق دوبئی میں ہونے والی میٹنگ میں شجاع خان،شکیل عباسی ،عدنان اکبر،چوہدری راشد،حبیب الرحمن شاہ،وقاص جہانگیر،عاصم جہانگیر،شہزاد عباسی ،امجد عباسی ،راجہ عباس ،راجہ عمیر،نعمت عباسی مصدق خان،نعیم عباسی سعد عباسی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں لورہ گھوڑا گلی روڈ کی زبوں حالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی اور ممبر صوبائی اسمبلی نذیرعباسی سے مطالبہ کیا گیا کہ روڈ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل تعمیر کے لیئے کام کیا جائے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روڈ کی تعمیر نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعظم پورٹل میں شکایات سمیت دیگر فورم پر آواز بلند کی جائیگی جبکہ میڈیا و سوشل میڈیا پہ ایک منظم مہم بھی چلائی جائیگی۔۔۔۔وول نیوز
