ایبٹ آباد (وول نیٹ ورک) مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماء کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ملنے والی تاریخی کامیابی پر جنرل سیکرٹری ضلع ایبٹ آباد ذوالفقار جاوید عباسی کا ماتھا چوم لیا, کیپٹن (ر) صفدر نے مسلم لیگ ن کی ضلعی تنظیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انتھک محنت نے پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کیا, پوری پارٹی کو اپ جیسے ورکروں پر فخر ہے اس موقع پر نبیل عباسی سمیت دیگر بھی موجود تھے ….
