ایبٹ آباد (وول ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی جانب سے مہنگائی کے خلاف دی جانے والی احتجاجی کال کے سلسلے میں مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کی تنظیم کل منگل کو ایبٹ آباد میں احتجاج کریگی۔اس حوالے سے جنرل سیکرٹری ضلع ایبٹ آباد ذوالفقار جاوید عباسی نے ضلع بھر کے لیگی کارکنوں کو احتجاج میں شرکت کی ہدایت کی ہے ۔۔
