مکھنیال ٹو چھانگلہ گلی! تحصیل لورہ کے لیے گیم چینجر منصوبے کے فیز ون کی عوامی سماعت،مالمولہ تک 15کلومیٹر ہوگا

دکھن پیسر(وول ڈیسک) تحصیل لورہ کے لیئے گیم چینجر منصوبے اسلام آباد ٹو چھانگلہ گلی روڈ کا فیز۔ون دکھن پیسر سے مالمولہ تک 15کلو روڈ کے لیئے عوامی سماعت دکھن پیسر میں ماسٹر عرفان کے گھر منعقد ھوئی جس میں مختلف جنگلات ،ماحولیات سمیت دیگر محکموں کے حکام نے اسلام آباد ،پشاور اور ایبٹ آباد سے شرکت کی حکام کی جانب سے مقامی آبادی کو اس منصوبے کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریف کیا گیا اور مقامی آبادی کی معروضات کو بھی سنا گیا ۔

مقامی آبادی کی جانب سے کواڈنیٹر ڈویلپمنٹ ھزارہ ریجن محمد عمران عباسی، صدر تحصیل اظہارِ الحق عباسی ، پی ٹی آئی کے سر گرم کارکن ظہر حسین شاہ، سینئر نائب صدر سردار فضل ہادی ، سردار طاھر حبیب اور دیگر مقامی رہنماؤں نے بریفننگ دی جبکہ ایم پی اے نزیر احمد عباسی کے بھائی فیصل عباسی جنرل سیکرٹری تحصیل لورا سردار خرم شہزاد سرداروقاص عباسی حبیب عباسی بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر وول کو بتایا گیا کہ مقامی آبادی کی جانب سے اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ مزکورہ منصوبے کا فیز ون جلد شروع کیا جائے گا تاکہ تحصیل لورہ کے یہ دور دراز کے پسماندہ گاوں کے رہنے والوں کو بھی بہتر سفری سہولیات مل سکیں ،اس توقع کا اظہار بھی کیا گیا کہ ایم پی اے نذیر احمد عباسی اس منصوبے کے حوالے سے ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کرینگے ۔

واضح رہے کہ مزکورہ بالا منصوبہ بالخصوص تحصیل لورہ کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے ،فیز ون کے پندرہ کلومیٹر سیکشن میں دس کلومیٹر تک گڑھی کے مقام تک آئے گا جبکہ باقی ماندہ پانچ کلومیٹر میں نور پور ،نڑہوتر،سیری تا مالمولہ شامل ہیں ۔مزکورہ بالا منصوبہ اگر موجودہ دور حکومت میں مکمل کر لیا جاتا ہے تو یہ ایم پی اے نذیر احمد عباسی کے کریڈٹ میں ایک بڑا اضافہ ثابت ہوگا۔۔وول

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں