اسلام آباد (اصغر چوہدری) ہزارہ کی سیاست میں بڑی پیش رفت, مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان اختلافات کے بعد پہلی بڑی بیٹھک, مرتضی جاوید عباسی اور سردار مہتاب احمد خان کے درمیان اختلافات ختم, مل کے نظریے کا پھیلانے کا عزم. بدھ کو ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مسلم لیگ ن ہزارہ کے دو بڑوں کی بیٹھک ہوئی ہے جس میں اورنگزیب نلوٹھہ, احمد نواز, ملک ارشد, ایوب آفریدی بھی شامل تھے, سردار مہتاب احمد خان اور مرتضی جاوید عباسی کے درمیان انتخابات 2018 کے بعد پہلی ملاقات نے ہزارہ کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے. ملاقات میں تمام اختلافی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے اور اختلافات کو ختم کرنے اور تنظیمی ری آرگنائزرنگ پر غور کیا گیا اس سیاسی بیٹھک میں فیصلہ ہوا کہ مستقبل کے لائحہ عمل ایک اور نشست رکھی جائیگی. سیاسی پنڈتوں کے مطابق ہزارہ کے دونوں بڑوں کے درمیان ہونے والی اس بیٹھک سے اختلافات و گروپنگ کی نفی ہوگی جبکہ پارٹی اختلافات کا فائدہ سمیٹنے والوں کے ارمانوں پہ بھی اوس پڑ جائیگی
وول نیوز کے رابطہ کرنے پہ ممبر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے ملاقات کی تصدیق کی ہے ان کا کہنا ہے کہ ویسے تو سردار مہتاب ان کے بزرگ ہیں تاہم انتخابات کے بعد پہلی باضابطہ سیاسی ملاقات تھی جو حوصلہ افزاء رہی اور آنے والے دنوں میں مزید بہتری سامنے آئیگی…. وول نیوز نیٹ ورک

ہمارے علاقےکی پسماندگی دور کرنے کے لیے آپکی کاوشیں قابل تحسین ہیں. اللہ پاک آپ کی مدد فرمائے.. آمین