راولپنڈی (وول نیوز ڈیسک) راولپنڈی ٹریفک پولیس نےمذہبی جماعت کے لانگ مارچ کے حوالے سے بند کی جانے والی تمام سڑکوں سے کنٹینر ہٹانے شروع کر دیے ہیں راولپنڈی ٹریفک پولیس کے مطابق مری روڈ پر موجود تمام کنٹینر کو ہٹا یا جا رہا ہے جبکہ مری روڈ فیض آباد کے مقام سے تمام کنٹینر کو کرین کی مدد سے ہٹایا جا رہا ہے۔ اسی طرح صدر اور ملحقہ سڑکوں سے بھی ڈائیورشن کو ختم کیا جا رہا ہے دوسری جانب نائینتھ ایونیو سگنل سے سٹیڈیم روڈ کی طرف ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھولا جا رہا ہے۔عوامی سطح پر حکومت اور مذیبی جماعت کے درمیان مفاہمت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔۔
