مہنگائی کے خلاف جمعیت علماء اسلام(ف) کا لورہ بازار میں احتجاجی مظاہرہ

لورہ/ایبٹ آباد(وول نیوز ڈیسک)جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر ملک بھر کی طرح جے یوآئی تحصیل لورہ کے زیر اہتمام مہنگائی،بےروزگاری اور پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف مین چوک لورہ سٹی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہا ھے مہنگائی بے روزگاری اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام آدمی خودکشی پر مجبور ہوچکا ھے عوام اپنے بچوں کو براے فروخت کا بورڈ لگا کر سڑکوں پر بیٹھے ھیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیوجہ سے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ھے ایک کروڑ نوکریاں دینے والے نے لاکھوں افراد کو بے روزگار کردیا،ریاست مدینہ کے نعرے لگانے والوں نے عوام سے دووقت کی روٹی تک چھین لی حکومت کے دن گنے جاچکے ظلم وجبر کی حکومت کا سورج غروب ہونے والا ھے

احتجاجی مظاہرے سے جے یوآئی ضلع ایبٹ آباد کے امیر مولانا انیس الرحمن،جے یو آئی تحصیل لورہ کے امیر مولانا جمشید عباسی ،ضلعی ناہب امیر حاجی طارق سلطان،پیر طریقت مولانا ریاض علوی،مفتی ساجد عباسی ،مولانا شعیب عباسی ،مولانا خالد محمودپروفیسر زبیر عباسی،مسلم لیگ ن کے راھنماء قیصر نواز عباسی ودیگر نے خطاب کیا مظاہرین نے حکومتی جبر اور حکمرانوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی جے یوآئی تحصیل لورہ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں لورہ سٹی اور گردونواح سے عوام نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں