نتھیاگلی میں چیتے کا نوجوان پر حملہ ،مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس

نتھیاگلی(وول نیوز ڈیسک)ملاچھ دروازہ روڈ پر چیتے کو نوجوان پر حملہ،زخمی نوجوان کو سول ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح دروازہ کس ،ملاچھ بڑھیار روڈ پر راہ چلتے نوجوان محمد خواص ولد عبد الطیف پر چیتے نے حملہ کر دیا جو شدید ذخمی ہو گیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ۔مقامی آبادی کے مطابق علاقہ بھر میں گزشتہ چند ہفتوں سے مقامی آبادی کے جانوروں اور اشخاص پر حملہ آور ہوئے ہیں مقامی آباد نے محکمہ وائلڈ لاہف ایبٹ آباد سے مطابلہ کیا ہے کہ ان چیتوں کی خوراک کا بندوبست کیا جائے اس وقت علاقہ بھر میں خوف کی فضاء قائم ہے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں