لورہ(وول نیوز ڈیسک) تحصیل لورہ کے مرکزی بازار سے محض چندفرلانگ دور بالگدایہ کے موڑ کے پاس فیڈز سے بھرا ٹرک روڈ پر الٹ گیا جس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔تاہم روڈ پر ٹرک الٹنے سے لورہ گھمبیر پھلہ روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو کے رہ گئی ،تحصیل ایڈمنسٹریشن لورہ کے پاس بھی کسی قسم کی مشنری موجود نہیں تھی جس سے مزکورہ روڈ کو بحال کیا جا سکتا ،انتظامی سطھ پر کسی قسم کا رسپانس نہ ملنے پر مقامی آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کو کلیئر کیا جس کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی ۔۔۔وول
