ایبٹ آباد (وول نیوز ڈیسک)
ایبٹ آباد پولیس کی ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف مہم جاری گزشتہ ماہ کے دوران 58 گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن اور آتش بازی کا سامان برآمد ، مہم کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ پبلک میٹنگ ،سوشل و پرنٹ میڈیا کے ذریعے عوام کو ہوائی فائرنگ کے نقصانات سے آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہوائی فائرنگ جیسے قبیع فعل کے خاتمے اور اس حوالے سے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف ایبٹ آباد پولیس کی خصوصی مہم جاری ہے اسی سلسلے میں ایبٹ آباد پولیس نے گزشتہ ماہ کی پراگرس رپورٹ کے مطابق ہوائی فائرنگ ، بارودی گولے پھٹانے اور آتش بازی کے جرم میں 58 افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائیں جن سے 28 پستول ،344 کارتوس، 92 بارودی گولے ، 02 بندوقیں اور 01 رائفل برآمد کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔
ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی اور سرکل کی سطح پر ڈی ایس پی صاحبان نے ہوائی فائرنگ کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لیے منتخب عوامی نمائیندگان کے ہمراہ پبلک میٹنگز اور سوشل و پرنٹ میڈیا کے ذریعے عوام کو ہوائی فائرنگ کے نقصانات کے متعلق آگاہی کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے جس کے کافی حد تک مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔