حقوق طلبہ مارچ 8نومبر کو ہوگا ۔قیادت تحصیل لورہ کے طالبعلم وجاہت امتیاز عباسی کرینگے

اسلام آباد(وول نیوز ڈیسک)

فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ تعلیمی اداروں سہولیات کی کمی اور حکومت کی طرف سے تعلیم کے بجٹ کی کمی کے خلاف ۔۔اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان 8 نومبر کو اسلام آباد میں حقوق طلباء مارچ منعقد کر رہی ہے
اس مارچ کی قیادت بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں تحصیل لورہ کے طالبعلم (وجاہت امتیاز عباسی) کریں گے . اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے احتجاج کا موقف اپنایا ہے کہ اس سال اسلام آباد کے سرکاری کالجز میں B.s کی فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ غریب کی پہنچ سے بہت دور ہیں اور بے شمار بچے پیسوں کی کمی کی وجہ پڑھائی چھوڑنے پر مجبور ہیں ۔جو طالب علم یونیورسٹی کی بھاری بھر کم پی سی برداشت نہیں کر سکتے تھے وہ سرکاری کالجز سے اپنی ڈگری کیا کرتے تھے مگر اب سرکاری کالجز نے فیسیں بڑھا کر یونیورسٹیوں برابر کردی ہے ۔۔ وجاہت امتیاز عباسی نے تحصیل لورا کے تمام طلباء جو اسلام آباد اور راولپنڈی تعلیمی اداروں میں پڑھ رہے ہیں ان سے اس (حقوق طلبہ مارچ ) میں شرکت کی بھرپور اپیل کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں