اسلام آباد (وول نیوز ڈیسک)
انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ہانگ کانگ، جنوبی افریقا، موزمبیق، نمیبیا، لیسوتھو، اسواتینی اور بوٹسوانا پرسفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ تمام 7 مالک کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے، ان ممالک سے مسافروں کی براہ راست اوربالواسطہ آمد پرفوری پابندی ہوگی۔کورونا کا اب تک کا خطرناک ترین ویرینٹ سامنے آگیا، دنیا میں پھر ہلچل مچ گئی
این سی او سی کے مطابق ایمرجنسی میں سفرکرنے والے پاکستانیوں کو سفر کی اجازت لینا ہوگی اور پاکستانی مسافروں کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ائیرپورٹ پر دکھانا ہوگا۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ پاکستانی مسافروں کو 72 گھنٹے پہلے کی منفی پی سی آررپورٹ دکھانا ہوگی جبکہ ائیرپورٹ پر مسافر کا ریپڈ اینٹی جین ٹیسٹ کیا جائے گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پابندی کا شکار ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے 5 دسمبرتک سفرکی اجازت ہے تاہم مسافروں پرصحت اور ٹیسٹنگ پروٹوکول لاگو رہیں گے۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومی کرون‘ جنوبی افریقا کے ایک صوبے میں دریافت ہوئی ہے جس کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں اوریجنل کورونا وائرس کے مقابلے میں اس قدر تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں کہ کورونا کی اب تک بنائی جانے والی ویکسینز کی مؤثریت 40 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ اس سے قبل سامنے آنے والے کورونا وائرس ویرینٹ کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے کیوں کہ اس میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت ہے اور ویکسین کا اثر بھی اس پر کم ہوگا۔