سیری سترال جیپ حادثہ:اموات کی تعداد سات ،زخمیوں کی تعداد 8 ہو گے،متعدد کی حالت تشویشناک

لورہ:تھانہ لورہ کی حدود سیری میں جیپ حادثے سے تحصیل لورہ کو سوگوار کر دیا خواتین و بچوں سمیت 7 اموات سے ہر انکھ اشکبار ہو گئی،حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نکالا اور اپنی گاڑیوں میں لورہ ہسپتال منتقل کیا ،عینی شاہدین کے مطابق ایک خاتون کی موقع پہ موت واقع ہو چکی تھی جبکہ شدید زخمی خواتین و بچوں کو لورہ منتقل کیا گیا جہاں مزید چھ اموات ہو گئیں جبکہ مجموعی طور پر زخمیوں کی تعداد8 ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے ۔مزید اپ ڈیٹ کا انتظار ہے۔۔۔وول نیوز نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

سیری سترال جیپ حادثہ:اموات کی تعداد سات ،زخمیوں کی تعداد 8 ہو گے،متعدد کی حالت تشویشناک” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں